ابنا: اسلامی تحریک پاکستان سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر پانی و بجلی گلگت بلتستان دیدار علی نے اسلام آباد میں سابق ممبر قومی اسمبلی جھنگ و راہنما پاکستان مسلم لیگ نواز شیخ وقاص اکرم سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاست، جھنگ کی سیاسی صورتحال اور بالخصوص فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے تجاویز اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ وقاص اکرم نے دیدار علی کو بتایا کہ حالیہ قومی انتخابات میں جھنگ کی نشست پر انکے والد کی کامیابی میں اسلامی تحریک پاکستان بالخصوص سربراہ آئی ٹی پی علامہ ساجد نقوی کا کردار ناقابل فراموش ہے اور انکی حمایت کے بغیر ہمارا اس نشست پر جیتنا ناممکن تھا اور ہم نے جھنگ میں مثالی شیعہ سنی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے تکفیری دہشتگردوں کے سرغنہ کو شکست سے دوچار کر دیا۔ دیدار علی نے بھی شیخ وقاص اکرم کو گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔
.......
/169